وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

110

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاناما کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان کا جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے آنے کے فوری بعد قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کو کمیشن بنانے کا خط لکھا تاکہ معاملہ کلئیر ہو سکے۔ اپوزیشن جماعتوں نے ا س وقت وزیراعظم محمد نواز شریف کی اس آفر کو ٹھکرا دیا اور اب پھر عدالت عظمیٰ نے معاملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کے قیام کا حکم دیا ہے جو دراصل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے موقف کی تائید ہے۔