اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑے گی …
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت فروغ پا رہی ہے لیکن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنے ذاتی مفادات کے لیے قومی اداروں میں تصادم چاہتے ہیں، پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو منہ کی کھانی پڑے گی اور اسے ماضی کے دھرنے کی طرح اس بار بھی مایوسی اور شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے گی، انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا آئینی و جمہوری حق ہے لیکن عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا بھی حکومت کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو بسم اللہ لیکن اگر قانون کو ہاتھ میں لے گی تو پھر قانون بھی حرکت میں آئے گا، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان وہی باتیں کر رہے ہیں جو طا لبان کرتے تھے وہ لوگ بھی عدلیہ سمیت دیگر اداروں کو نہیں مانتے تھے اور سکولوں کے بھی خلاف تھے۔








