
اسلام آباد ۔ 11 اکتوبر (اے پی پی) ترکی نے کشمیر کاز کیلئے اپنی مضبوط اور روایتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلہ کشمےر کا حل نہ ہونا تشوےش ناک ہے اور اس سے خطے مےں امن و استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ منگل کو جاری پرےس رےلےز کے مطابق ترکی کے دورے پر گئے ہوئے مسئلہ کشمےر سے متعلق وزیراعظم کے خصوصی نمائندوں محمد پرویز ملک اور محسن شاہنواز رانجھا نے ترکی کی پارلیمانی قیادت، میڈیا، سول سوسائٹی اور تھینک ٹینکس سے ملاقاتیں کیں اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور وہاں پر ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ خصوصی نمائندوں نے ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی(ٹی جی اےن اے) کے سپیکر سے بھی ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔