وزیراعظم کے دورہ چین سے سی پیک بارے افواہیں اور غلط فہمیاں دم توڑ گئیں، ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی

80

اسلام آباد ۔ 6 نومبر (اے پی پی) معروف معاشی و اقتصادی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ چین سے پاک چین اقتصادی راہداری کے بارے میں افواہیں اور غلط فہمیاں دم توڑگئی ہیں، دورے کے دوران غربت میں کمی کے علاوہ سی پیک کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے ۔ اس سلسلہ میں تجزیہ کار ڈاکٹررسول بخش رئیس نے کہاکہ سماجی و معاشی ترقی کے منصوبے کے تحت زراعت کی ترقی پر کام کیا جائے گا اور چینی زرعی ٹیکنالوجی اور ماہرین سے استفادہ کیا جائے گا ۔ڈاکٹرشاہد حسن صدیقی نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان پندرہ نئے معاہدوں سے بڑے منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید وسعت ملے گی، چین پاکستان میں غربت کے خاتمے اور کرپشن کے خلاف چینی تجربات شیئر کرے گا اور غربت کے خاتمے کے لےے چین اپنی مہارت اور تربیت کے حوالے سے پاکستان سے تعاون کرے گا ۔