
اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ دیگر شعبوں کی طرح فرنیچر کی صنعت میں بھی پاکستان کے ہنرمند اور دستکار پوری دنیا میں اپنی مہارت کا لوہا منواچکے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق تربیت، مراعات اور سہولیات کی فراہمی سے ہنرمندوںکو اندرون اوربیرون ملک منڈیوں تک رسائی کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان فرنیچرکونسل کے زیراہتمام تین روزہ نمائش کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔