صوابی۔23ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںوزیراعظم محمد نوازشریف کی تقریرجامعہ تھی،وزیراعظم نے کشمیری عوام کی جونمائندگی کی ہے اس کی مثال کہیںنہیںملتی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالات پراللہ تعالیٰ رحم کریں، رائےونڈبے شک جائیںمگرمولانہ طارق جمیل صاحب سے دعائیںاوررہنمائی حاصل کرنے،اسی طریقے سے وزیراعظم نہیںبلکہ ایک عام آدمی کے گھربھی کوئی نہیں جاسکتا،عمران خان کوخودبھی پتہ ہے کہ میںکیاکہہ رہاہوںمگرصرف میڈیامیںنام …
وزیراعظم کے مشیرامیرمقام کی ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت

مزید خبریں
صوابی۔23ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںوزیراعظم محمد نوازشریف کی تقریرجامعہ تھی،وزیراعظم نے کشمیری عوام کی جونمائندگی کی ہے اس کی مثال کہیںنہیںملتی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کے حالات پراللہ تعالیٰ رحم کریں، رائےونڈبے شک جائیںمگرمولانہ طارق جمیل صاحب سے دعائیںاوررہنمائی حاصل کرنے،اسی طریقے سے وزیراعظم نہیںبلکہ ایک عام آدمی کے گھربھی کوئی نہیں جاسکتا،عمران خان کوخودبھی پتہ ہے کہ میںکیاکہہ رہاہوںمگرصرف میڈیامیںنام کمانے کی خاطر اوچے ہتھکنڈوںپراتر آئیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک طرف انڈیا پاکستان کوتنہاکرنے کیلئے ناکام کوششیںکررہا ہے جبکہ دوسرے طرف عمران خان ملک کی معیشت کونقصان پہنچانے ،افراتفری پھیلانے میںکوئی کسرنہیںچھوڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہروقت اپنے ورکروںکوامتحان میںڈالناکسی صورت مناسب نہیں اورجس کے باعث ورکرقرینہ بہ قرینہ ساتھ چھوڑ رہے ہیں، 80فیصدنے خان صاحب کی ڈوبتی ہوئی کشتی سے چھلانگ لگادی ہے جبکہ باقی ماندہ چھلانگ لگانے کیلئے پرتول رہے ہیں۔








