پشاور۔06نومبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ جب کوئی کسی جگہ پردھاوابولنے جاتاہے توانکے ساتھ مہمانوںجیساسلوک نہیںکیاجاتا،وزیراعلیٰ خودکش بن کراسلام آبادپرحملہ آورہواتھا،گزشتہ 126دن کے دھرنے میںپی ٹی وی اور پارلیمنٹ پرحملہ کرکے پی ٹی آئی کاپرامن احتجاج اوردھرنا سب نے دیکھا تھا۔انہوںنے کہاکہ تصادم اورانتشار کے سیاست کی تدارک کیلئے دیگرسیاسی جماعتوںکیساتھ باہمی مشاورت سے پی ٹی آئی حکومت کیخلاف حکمت عملی اپنائیںگے،یہ روایت ختم کرنی ہوگی۔انہوںنے کہاکہ دھماچوکڑی مچانے سے کچھ نہیںہوتاعملی کارکردگی دکھانی چاہئے۔ان خیالات کااظہارانہوںنے پشاورپریس کلب میںذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔