- Advertisement -
پشاور ۔ 12 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبر پختونخوا میں چوہوں کے آگے ہتھیار ڈالنے والے خوفزدہ ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف اسی جذبے اور رفتار سے ملکی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ایجنڈے پر کام کرتے رہے تو2018ءمیںمسلم لیگ (ن) کے سیاسی مخالفین چوہوں کی طرح سیاسی میدان سے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گے، مخالفین شور مچاتے رہیں، ہم عوام کو سہولت اور ترقی میں آگے لے کر بڑھتے رہیں گے۔ وہ تحصیل مٹہ میںفتح محمدخان کی رہائشگاہ اورتحصیل بریکوٹ ،ہشتنغرہال میںورکرزکنونشن سے خطاب کررہے تھے۔ اجتماع سے ضلعی ناظم محمدعلی شاہ،ضلعی صدرقیموس خان کے علاوہ دیگرعہدیداروںنے بھی خطاب کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=4694
- Advertisement -