پشاور۔16مارچ (اے پی پی)انصاف لائرفورم ضلع پشاورکے صدراور پاکستان تحریککے دیرینہ ساتھی ہدایت اللہ نے اپنی مکمل کابینہ سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرلی۔انہوںنے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہارکیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پھٹیچرپارٹی بن گئی ہے،عمران خان پراپنے ہی ممبران عدم اعتمادکااظہارکرکے انکے خلاف گواہ بن گئے ہیں،انہی ساتھیوں نے …
وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا انصاف لائرزفورم کی جانب سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر خطاب

مزید خبریں
پشاور۔16مارچ (اے پی پی)انصاف لائرفورم ضلع پشاورکے صدراور پاکستان تحریککے دیرینہ ساتھی ہدایت اللہ نے اپنی مکمل کابینہ سمیت پاکستان تحریک انصاف سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکرلی۔انہوںنے محمدنوازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پر مکمل اعتمادکا اظہارکیا۔اس موقع پر وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف پھٹیچرپارٹی بن گئی ہے،عمران خان پراپنے ہی ممبران عدم اعتمادکااظہارکرکے انکے خلاف گواہ بن گئے ہیں،انہی ساتھیوں نے عمران خان کو اپنے پاﺅں پر کھڑاکیا تھا۔انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخواکے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دھرنوںکیلئے نہیںمثبت تبدیلی کیلئے دیاتھانہ کہ دھرنوں کیلئے،آئے روزتحریک انصاف سے رہنماﺅںاور کارکنوںکا قرینہ بہ قرینہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونا عمران خان کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ 1996کے ساتھی آج عمران خان کو چھوڑرہے ہیںجوانکی آنکھیںکھولنے کیلئے کافی ہے مگراقتدارکی حوس نے عمران خان کی آنکھوںپرسیاہ پٹی باندھی ہے۔








