وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین کےلئے معاوضے کااعلان

46
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیاست عوام کی فلاح و بہبود اور پاکستان کی ترقی کے گرد گھومتی ہے ، انجینئر امیر مقام

پشاور۔14جولائی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا انجینئرا میر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور متاثرین کیلئے ریلیف اورمعاوضہ کا اعلان کیا ،انجینئر امیر مقام نے این ایچ اے حکام کو ہدایت کی کہ 10 دن کے اندر متاثرین کو معاوضہ ادا کرنے کے ساتھ سڑک کی بحالی کاکام ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے ،

انجینئر امیر مقام نے بجلی کی مد میں اپر چترال کیلئے خصوصی ریلیف کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ صوبائی اور مرکزی حکومت کو مل کر مسائل حل کرنا ہو ں گے ، متاثرین سے خطاب کے دوران انجینئر امیر مقام نے کہا کہ مرکزی حکومت شہباز شریف کی قیادت میں چترال کے متاثرین سیلاب کے ساتھ ہے ہم مشکل کی اس گھڑی میں چترال کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں ،متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی، اس سے قبل انجینئرا میر مقام نے جوٹی لش گرڈ اسٹیشن میں نئے فیڈر کا بھی افتتاح کیا۔