
پشاور۔22اپریل (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیروصوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ پارٹی لیڈرشپ نے جس اعتماد کااظہارکیااورکارکنوںنے جو عزت ومحبت دی ہے وہ نہیںبھول سکتا، انکی توقعات پرپورااترنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروںگا، لیڈرشپ اورکارکنوں کے تعاون سے پارٹی کونچلی سطح پر مزیدمستحکم بناناہدف ہے‘ بہت جلد خیبرپختونخواکے تمام اضلاع اورقبائلی علاقہ جات کا دورہ کرکے کارکنوںسے خود ملاقات کروں گا، کارکنوں نے گزشتہ روز صوابی سے پشاورتک تاریخی استقبال کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاور کینٹ میںخیبرپختونخواورفاٹاسے مبارکبادکیلئے آئے ہوئے مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا