وزیراعظم کے مشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر کامریم نواز کی عدالت پیشی پر ردعمل

54

اسلام آباد۔8ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیربرائے داخلہ و احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہاہے کہ مریم نواز وکیل کے حوالہ سےجھوٹ بول رہی ہیں۔عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

بدھ کو مریم نواز کی عدالت پیشی پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ یہ کیا ڈرامہ ہے۔پہلے مریم صفدر نے پہلی سماعت پر جھوٹ بولا کہ وکیل عمومی التوا پر ہے۔

وہی وکیل 31 اگست کو احتساب عدالت لاہور میں پیش ہوا۔ آج مریم نواز وکیل کو برطرف کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عدالت کو گمراہ کرنےاور تاخیری حربوں سے کیا حاصل ہو گا۔عدالتوں کو تاخیری حربوں کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔