وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کا ریڈیو پاکستان کے سابق سٹیشن ڈائریکٹر فخر عالم نعمانی کے انتقال پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کے سابق سٹیشن ڈائریکٹر فخر عالم نعمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ فخر عالم نعمانی نے ریڈیو پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے انہوں نے ریڈیو کی …

اسلام آباد ۔ 23جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ریڈیو پاکستان کے سابق سٹیشن ڈائریکٹر فخر عالم نعمانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ فخر عالم نعمانی نے ریڈیو پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے انہوں نے ریڈیو کی علمی و ادبی روایت کو تقویت دی اور ریڈیو ڈرامے کو فروغ بخشا۔ انہوں نے نوجوان پروڈیوسر اور فن کاروں کی فنی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ عرفان صدیقی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو بلند درجات سے نوازے اور ان کے لواحقین کو صبر کی توفیق عطا فرمائے۔

Leave a Reply