وزیراعظم کے مشیرعرفان صدیقی کا حاجی عدیل کی وفات پراظہار تعزیت

125

اسلام آباد ۔ 18 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما حاجی عدیل کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو یہاں اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔