وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد کاحکومت کی 100 روزہ کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب

113

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ دسمبر میں پہلی قومی صحت پالیسی کا اعلان کیا جائے گا، قومی واٹر پالیسی، نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام، ایف بی آر اصلاحات روڈ میپ، نیشنل ٹورازم بورڈ کی تشکیل، نیا پاکستان ہاﺅسنگ اتھارٹی، کونسل آف بزنس لیڈرز، اکنامک ایڈوائزری کونسل، دیامر بھاسا ڈیم اورمہمند ڈیم کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر کے لئے اقدامات، 10 ارب ٹری سونامی پروگرام کا آغاز، وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے، یکساں معیاری تعلیم کے لئے قومی نصاب کونسل کے قیام، پنجاب، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں صحت و انصاف کارڈ کے اجرائ، پینے کے صاف پانی کا منصوبہ اور آئندہ سال جون تک جنوبی پنجاب کے لئے الگ سیکریٹریٹ کا قیام ہماری حکومت کے پہلے 100 روز کے اہم منصوبے ہیں۔ قوم ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے ہمارا ساتھ دے۔