اسلام آباد ۔ یکم دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ امور ارباب شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے میگا ہائوسنگ منصوبے سے ملک میں روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی، قومی احتساب بیورو میں اصلاحات، سول سروس ریفارمز، کرپشن کا جڑ سے خاتمہ اور کرپشن ذرہ بھر بھی برداشت نہ کرنا پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ان مقررہ اہداف کے حصول کے لئے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم پورے جوش و جذبے سے کام کر رہی ہے اور تمام وزراء اپنے متعلقہ محکموں، ڈویژن اور ذیلی اداروں میں استعداد سازی کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہے ہیں