وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا بونیرپریس کلب کے عہدیداروںکی تقریب حلف برداری کے بعدشرکاءسے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے دھرنے اور الزام تراشی کی سیاست کو مسترد کرکے حقیقی تبدیلی کا پیغام دیا ہ، خیبرپختونخوا کے عوام نے ایک جذبے اور ولولے"دھرنے نہیںکام چاہئے" جلسے میںشرکت کرکے صوبے اور اس میں بسنے والے غیور عوام کاامیج بہترکیاجس پر میں خیبرپختونخوا کے عوام کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔ …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے غیور عوام نے دھرنے اور الزام تراشی کی سیاست کو مسترد کرکے حقیقی تبدیلی کا پیغام دیا ہ، خیبرپختونخوا کے عوام نے ایک جذبے اور ولولے”دھرنے نہیںکام چاہئے” جلسے میںشرکت کرکے صوبے اور اس میں بسنے والے غیور عوام کاامیج بہترکیاجس پر میں خیبرپختونخوا کے عوام کاتہہ دل سے شکرگزارہوں۔ انہوںنے کہاکہ نوشہرہ میںپاکستان تحریک انصاف کی ریلی کوپولیس اورپٹواریوںکے تعاون سے کامیاب بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ کسٹم ایکٹ واپس لینامحمدنوازشریف کاملاکنڈڈویژن کے عوام پراحسان ہے کیونکہ جب قانون یاایکٹ بن جائے توپھرواپس لیناجوئے شیرلانے کے مترادف ہوتاہے،ملاکنڈڈویژن کے عوام وزیراعظم محمدنوازشریف کایہ احسان عمربھریادرکھیںگے۔ انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت صحافیوںاورانکی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے اورآزادی صحافت پرمکمل یقین رکھتی ہے،صحافت سے منسلک افراد معاشرے میں کلیدی کرداراداکررہے ہیں۔

Leave a Reply