وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا ثقافتی میلے میں شرکت کے لئے تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال

66

اسلام آباد۔5مئی (اے پی پی):وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی، عوامی امور، قومی ورثہ اور ثقافت انجینئر امیر مقام 6 سے 9 مئی تک منعقد ہونے والے ثقافتی میلے میں شرکت کے لیے ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچے ہیں۔

تاشقند پہنچنے پر ازبکستان کے ثقافت اور سیاحت کے نائب اول وزیر اولگ بیک اعظموف اور پاکستانی سفارتخانے کے ڈی ایچ سی رمضان صاحب سمیت دیگر سینئر حکام نے وزیراعظم کے مشیرانجینئر امیرمقام کا ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔وزیر اعظم کے مشیر انجینئرامیرمقام ، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف اور ازبکستان کے وزیر ثقافت کی دعوت پر ثقافتی میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔ ازبکستان میں اپنے قیام کے دوران اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔