پشاور۔04دسمبر(اے پی پی )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاہے کہ وزارت عظمیٰ کاخواب دیکھنے میںکوئی حرج نہیںاورنہ ہی خوابوںپرپابندی ہے‘ عمران خان90دن میںکرپشن خاتمے کے دعوے پرایک دفعہ 2013میںخیبرپختونخواکے عوام کودھوکہ دے چکے ہیںتاہم پاکستان کے باشعورعوام کواس نعرے پردوبارہ دھوکہ نہیںدیاجاسکتا۔انہوںنے خیبرپختونخوا میںکرپشن کاحشردیکھ لیا،موجودہ پی ٹی آئیحکومت میںکرپشن نہیںہڑپشن کابازارگرم ہے،خان صاحب کاحافظہ کمزورہوگیاہے،بادام اورخشخاش کھایاکریں،وہ بھول گئے ہیںکہ90دن میںکرپشن خاتمے کے نعرہ پر خیبرپختونخوا عوام کوایک دفعہ دھوکہ دیاہے۔