وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کی اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاویدخان سے ملاقات

40

اسلام آباد۔29جون (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اٹارنی جنرل آف پاکستان خالد جاویدخان سے ملاقات کی ۔ منگل کو وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے اٹارنی جنرل سے یہاں سپریم کورٹ میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں بدعنوانی کے کیسز سے متعلق قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی نے سوال کیا کہ شہزادد اکبر صاحب اٹارنی جنرل آفس کس سلسلے میں آنا ہوا ۔ جس کے جواب میں مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ پچھلی بار بھی بتایا تھا کہ اٹارنی جنرل سے قانون کی ٹیوشن لیتا ہوں،اس بار بھی اٹارنی جنرل سے ٹیوشن لینے کیلئے آیا ہوں۔