23.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 10, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی...

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت نہ کرتے تو بھارت کو پاکستان پر تنقید کرنے کا فری ہینڈ مل جاتا، کانفرنس میں شرکت کے ہمارے تین مقاصد تھے ایک تو افغانستان کا امن عمل اوردوسرا ہم یہ واضح بتا دینا چاہتے تھے کہ اگر کوئی دوطرفہ معاملات ہیں بھی تو اسے افغان امن عمل پر اثر انداز نہیں ہونا چاہیے جیسا بھارت نے سارک کانفرنس کے دوران کیا کیونکہ ان فورمز کا مقصد ہی کشیدگی کو کم کرنا ہے اور تیسرا مقصد بھارت کو کانفرنس میں فری ہینڈ نہ دینا تھا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے تمام شرکاءنے پاکستان کی کانفرنس میں شرکت کو سراہا لیکن بھارت کا رویہ افسوسناک رہا، بھارت کے رویے نے سارک کے پلیٹ فارم کو بھی نقصان پہنچایا اور حالیہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس بھی اپنے مقاصد کے حصول میں ناکام رہی ہے، انہوں نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ بھارت کے دورے سے کشیدہ تعلقات میں کمی آئے گی لیکن بھارت ماضی کی طرح دہشت گردی کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کے لیے کوشاں ہے جس میں وہ کامیاب نہیں ہوگا کیونکہ دنیا تمام حالات و واقعات سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمارے سفارت کار بھی اس ضمن میں اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان چونکہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنے واضح موقف پر قائم ہے اس لیے بھارت پاکستان کو دہشت گردی کے نام پر بدنام کرنے کے لیے لگا ہوا ہے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=32190

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں