31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی اسلامی کانفرنس تنظیم...

وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی اسلامی کانفرنس تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر براہ راست فائرنگ اور چھروں کے استعمال کی سخت مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں 150 سے زائد بے گناہ کشمیری شہید اور 20 ہزار زخمی ہوئے ہیں جبکہ نوجوان لڑکیوں اور بچوں سمیت درجنوں افراد نابینا ہو گئے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں اسلامی کانفرنس کی تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مشیر خارجہ نے جولائی 2016ءسے بھارتی قابض افواج کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں اضافے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے نفاذ سے بے گناہ کشمیریوں کے حالات مزید تکلیف دہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکومت نے جان بوجھ کر مقبوضہ کشمیر میں اشیاءخوردنی، ادویات، بچوں کی خوراک، پٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیاءکی قلت پیدا کی ہوئی ہے، بچوں کو ان کے بنیادی حق تعلیم سے محروم کر دیا گیا ہے، حریت قیادت یا تو گھروں میں نظربند ہے یا پھر جیلوں میں ہے، لوگوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنا مذہبی آزادی کی کھلی خلا ف ورزی ہے۔ مشیر خارجہ نے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اسلامی کانفرنس کی تنظیم کی مسلسل حمایت کو سراہا۔ وفد کے ارکان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48101

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں