وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد کی ہفتہ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت

126

اسلام آباد ۔ 15ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ چینی تاجروں اور سرمایہ کاروں کا وفد 26 اور 27 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کرے گا۔ اس دورے کے دوران چینی کاروباری وفد کے ارکان پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کے لئے پاکستانی تاجروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہفتہ کو ”اے پی پی“ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی بزنس کمیونٹی کو چینی خریداروں کے ساتھ ڈائیلاگ کے عمل میں شامل ہونا چاہیے اور متعلقہ دلچسپی کے شعبوں میں مذاکرات کرنے چاہئیں۔