وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد کا ٹویٹ

80

اسلام آباد ۔ 29 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ یو ایس انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ فنانس کارپوریشن کے سی ای او آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کے سی ای او ایڈم ایس بوہلر پاکستان کے دورہ کے دوران نجی شعبہ کے مختلف منصوبوں میں مالی اعانت کے امکانات کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا اشارہ ہے کہ امریکی حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو امریکی سرمایہ کاروں کے ساتھ مستقبل میں ہونے والی میٹنگز کےلئے اپنی تجاویز تیار کرنی چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مدد کےلئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ (بی او ائی)کے ساتھ رابط کیا جا سکتا ہے۔