اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان قدیم تہذیبی ورثہ کا امین ہونے کی حیثیت سے قریبی علاقائی تعلقات کے لئے وسیع مواقع پیش کرتا ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ میں وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے ہمراہ تین روزہ قدیم پاکستان نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد دنیا کو …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز کا قدیم پاکستان نمائش کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امورسرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان قدیم تہذیبی ورثہ کا امین ہونے کی حیثیت سے قریبی علاقائی تعلقات کے لئے وسیع مواقع پیش کرتا ہے۔ پیر کو وزارت خارجہ میں وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کے ہمراہ تین روزہ قدیم پاکستان نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس نمائش کا مقصد دنیا کو پاکستان کے عظیم ثقافتی ورثہ سے روشناس کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدیم پاکستان نمائش میں نہ صرف نوادرات کے نمونے رکھے گئے ہیں بلکہ اس میں قدیم لوگوں کی تاریخ بیان کی گئی ہے جنہوں نے اس ملک کے مرغزاروں، کھیتوں، پہاڑوں، صحراﺅں اور وادیوں میں اپنی زندگی بسر کی، دنیا کے اس حصے کے لوگوں نے انسانی تہذیب پر گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔








