پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ اسلام آباد اور ریاض میں ملاقاتیں کریں گے،مجموعی صورتحال اور مستقبل کے اہداف مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،سرتاج عزیز کی پی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد ۔08 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عدیل بن احمد الجبیر کے دورے کے موقع پر پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین نے دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان اسلام آباد اور ریاض میں ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے، جس میں مجموعی صورتحال اور مستقبل کے اہداف مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=174