وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے چین کے سکالرز کے گیارہ رکنی وفد کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقات،سی پیک پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،سرتاج عزیز کی چینی یونیورسٹیوں کو پاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی پیشکش

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے چین کی یونیورسٹیوں کو پاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبوں میں بھرپور تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چین کے سکالرز کے گیارہ رکنی وفد سے یہاں ملاقات کے دوران کیا، جس …

اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے چین کی یونیورسٹیوں کو پاکستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اعلی تعلیم کے شعبوں میں بھرپور تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو چین کے سکالرز کے گیارہ رکنی وفد سے یہاں ملاقات کے دوران کیا، جس نے پیکنگ یونیورسٹی کے ڈین چنگ گوو کی قیادت میں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے چین کی اقتصادی ترقی کی تعریف کی جو ترقی پذیر ممالک کیلئے مثالی نمونہ کی حیثیت رکھتی ہے، چینی دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے اعل معیارات بالخصوص اعلیٰ تعلیم اور اسے تحقیق کے ذریعے چین میں صنعتی ترقی کے ساتھ منسلک کرنے میں کردار ادا کر رہے ہیں

Leave a Reply