وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے بارڈر مینجمنٹ بہت ضروری ہے، اس لئے افغان بارڈر پر باڑ لگائے جانے کا عمل جاری رہے گا، ضرب عضب میں بلاتفریق آپریشن کرتے ہوئے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن اگر افغان بارڈر کھلا رہا تو ہمارے قبائلی علاقے …

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے جڑ سے خاتمہ کیلئے بارڈر مینجمنٹ بہت ضروری ہے، اس لئے افغان بارڈر پر باڑ لگائے جانے کا عمل جاری رہے گا، ضرب عضب میں بلاتفریق آپریشن کرتے ہوئے ہم نے دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن اگر افغان بارڈر کھلا رہا تو ہمارے قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہیں گے، بارڈر مینجمنٹ ضروری ہے لہذا طورخم کے علاوہ بھی بارڈر محفوظ بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہونگے لیکن اگر کسی نے حملہ کیا تو اس کا موثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply