وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تمام پناہ گزینوں کی جلد واپسی افغانستان اور خطے کے امن، …

اسلام آباد ۔ 20 جون(اے پی پی) پاکستان نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ افغان پناہ گزینوں کے مسائل حل کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ تمام پناہ گزینوں کی جلد واپسی افغانستان اور خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کا عالمی دن عالمی برادری کو دنیا میں پناہ گزینوں کی حالت زار کی جانب اجتماعی توجہ دلانے کی یاددہانی کراتا ہے، پناہ گزینوں کا حالیہ بحران پہلے سے زیادہ ہے اور پناہ گزینوں کی مدد کیلئے عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply