وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہارخیال

اسلام آباد ۔21جون(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کامیاب سفارتکاری کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے‘ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو رہا ہے‘ ہم خود ہی اوروں کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کریں گے تو دنیا کو اس سے کیا تاثر ملے گا‘ پاکستان پراعتماد اور مستحکم ملک ہے‘ ہمیں جیو پولیٹیکل …

اسلام آباد ۔21جون(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان کامیاب سفارتکاری کے ذریعے آگے بڑھ رہا ہے‘ یہ تاثر درست نہیں کہ پاکستان تنہائی کا شکار ہو رہا ہے‘ ہم خود ہی اوروں کی کامیابیوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کریں گے تو دنیا کو اس سے کیا تاثر ملے گا‘ پاکستان پراعتماد اور مستحکم ملک ہے‘ ہمیں جیو پولیٹیکل تبدیلیوں کو مدنظر رکھ کر خارجہ پالیسی کو استوار کرنا ہوگا‘ مودی کے دوروں سے کوئی فرق نہیں پڑتا‘ عالم اسلام کے ساتھ ہمارے تاریخی‘ مذہبی اور تمدنی رشتے برقرار رہیں گے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں وزارت خارجہ کے مطالبات زر پر اپوزیشن کی طرف سے کٹوتی کی تحاریک پر بحث سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ وزارت خارجہ کا گزشتہ سال کے مقابلے میں بجٹ میں اضافہ صرف 11 فیصد ہے‘ ہم نے غیر ضروری مطالبات زر نہیں کئے۔ سفارتخانوں کی کارکردگی اور کمیونٹی سروسز کی گزشتہ تین سالوں میں بہتری آئی ہے، سفارتخانوں میں نادرا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سہولیات آچکی ہیں، آن لائن درخواستیں بھی دی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply