اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پاکستان کی بین الاقوامی تنہائی کے بارے میں تاثر کو دوٹوک طور پر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و تذویراتی حالات میں اپنے قومی مفادات کے فروغ اور تحفظ کیلئے فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو مدیران اور اینکر …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی مدیران اور اینکر پرسنز کو بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے پاکستان کی بین الاقوامی تنہائی کے بارے میں تاثر کو دوٹوک طور پر رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطہ میں بدلتے ہوئے جغرافیائی و تذویراتی حالات میں اپنے قومی مفادات کے فروغ اور تحفظ کیلئے فعال خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے یہ بات پیر کو مدیران اور اینکر پرسنز کو خارجہ پالیسی کے تمام تر پہلوﺅں اور ہمسایہ و دیگر ممالک سے تعلقات کے حوالہ سے ابھرتے ہوئے چیلنجوں کے تناظر میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور ثقافتی ورثہ سینیٹر پرویز رشید، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سرتاج عزیز نے افغانستان، بھارت، امریکہ، چین، سعودی عرب، ایران، خلیجی تعاون کونسل کے ساتھ پاکستان کے تعلقات پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اہم قومی مفادات کی پیروی کرتے ہوئے خارجہ تعلقات کے فروغ میں حکومت کی کامیاب پالیسی کی کئی کامیابیوں کا ذکر کیا۔ خارجہ پالیسی کا جائزہ پیش کرنے کے بعد وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور نے مختلف ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے حوالہ سے مختلف اہم ایشوز پر صحافیوں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔








