وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا ایوان بالا کے اجلاس میں اظہار خیال

اسلام آباد ۔21 جولائی(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ‘ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل‘ ترکی اور چین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے‘ بھارت کے اندر سے بھی اس کے اقدامات کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی مثال نہیں ملتی‘ مسئلہ کشمیر پر …

اسلام آباد ۔21 جولائی(اے پی پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ‘ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل‘ ترکی اور چین نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے‘ بھارت کے اندر سے بھی اس کے اقدامات کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی مثال نہیں ملتی‘ مسئلہ کشمیر پر قومی پالیسی اور لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے‘ سید علی گیلانی کے چار نکاتی فارمولے کی حمایت کرتے ہیں‘ مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے والا کمیشن بھجوانے اور بھارت کی طرف سے ہتھیاروں کے استعمال پر پابندی کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے رجوع کریں گے‘ بھارت کی ریاستی دہشتگردی سے کشمیریوں کی آواز کو نہیں دبایا جاسکتا‘ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر غور کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائے گا۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی بے گناہ کشمیریوں کے خلاف جارحیت کے خلاف تحریک التواءپر بحث سمیٹتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ آٹھ جولائی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں شروع ہونے والی اس نئی تحریک میں اب تک 50 بے گناہ کشمیری شہید‘ 3500 زخمی اور 120 بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply