اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اتوار کو سلطنت اومان کے خارجہ امور کے ذمہ دار وزیر یوسف بن علاوی بن عبداللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز یوسف بن علاوی بن …
وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی سلطنت اومان کے خارجہ امور کے ذمہ دار وزیر یوسف بن علاوی بن عبداللہ سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے اتوار کو سلطنت اومان کے خارجہ امور کے ذمہ دار وزیر یوسف بن علاوی بن عبداللہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتوار کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مشیر خارجہ سرتاج عزیز یوسف بن علاوی بن عبداللہ کی دعوت پر 3 سے 4 ستمبر تک مسقط کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ دونوں وزراءنے ایک گھنٹے تک تفصیلی مذاکرات کیے جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔ اس سے قبل سرتاج عزیز نے وزیراعظم محمد نوازشریف کے پرامن ہمسائیگی کے وژن پر لیکچر دیا۔ سفارتی انسٹی ٹیوٹ اور الگ الگ دفاعی اور سیکورٹی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔








