وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی کی مبارکباد کے لیے جوخط لکھاہے اس میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے اور اس عمل کے دوران امریکی عوام جو بھی حکومت منتخب کریں گے پاکستان اس کے ساتھ …

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کامیابی کی مبارکباد کے لیے جوخط لکھاہے اس میں یہ بات بھی لکھی گئی ہے کہ یہ ایک جمہوری عمل ہے اور اس عمل کے دوران امریکی عوام جو بھی حکومت منتخب کریں گے پاکستان اس کے ساتھ رابطہ بھی رکھے گا اور تعلقات کو بھی مستحکم بنائے گا جبکہ دوسری بات یہ کہ پاکستان اور امریکہ کی گذشتہ سات دہائیوں سے قریبی شراکت داری ہے جو خطے کے لیے مل کر کام کرتے رہے ہیں اور مستقبل میں بھی اس خطے کے امن واستحکام اور سلامتی کے لیے ضروری ہے جسے ہم نے مل کر مزید مستحکم بنانا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply