وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث سمیٹتے ہوئے اظہار خیال

141

سلام آباد ۔25نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ہماری پالیسی واضح ہے‘ ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی سیاسی‘ سفارتی اور اخلاقی حمایت عالمی اور دوطرفہ ہر فورم پر جاری رکھیں گے‘ بھارت لائن آف کنٹرول پر کشیدگی پیدا کرکے مقبوضہ کشمیر میں جاری مقامی تحریک انتفادہ سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے‘ ہم نے سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ممبران کو ایل او سی پر سول آبادی کو نشانہ بنانے کی بھارتی ذہنیت کے حوالے سے خطوط لکھے ہیں۔