اسلام آباد ۔ 12 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے، معاشرہ کے غریب طبقات کیلئے بجٹ کو 100 ارب روپے سے بڑھا کر 191 ارب روپے، ترقیاتی بجٹ 550 ارب روپے سے بڑھا کر 950 ارب روپے کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع ، کم ترقی یافتہ علاقوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، برآمدات پر کوئی ٹیکس نہیں ہو گا، برآمدی شعبہ کو بجلی و گیس سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی میں معاونت کریں گے، خام مال کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے، مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلح افواج نے اپنے بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا، بجٹ میں 2900 ارب روپے ماضی کے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے رکھے گئے ہیں، 300 یونٹس سے کم استعمال کرنے والے صارف کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہو گا، اب کوئی بھی شخص کمپیوٹر پر صرف 6 منٹ میں فائلر بن سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بدھ کو یہاں پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب میںکیا۔ انہوں نے کہا کہ کل پاکستان تحریک انصاف کی جمہوری حکومت نے پہلا بجٹ پیش کیا۔ ا