
اسلام آباد۔24جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے بطور مشیر اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب جاری رہنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی سے وابستہ رہیں گے اور قانونی برادری کے ممبر کی حیثیت سے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔