اسلام آباد۔26نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ ان خاتون نے ایک دن بھی جیل کا کھانا نہیں کھایا اور کھانا ہمیشہ گھر سے آتا تھا، اب یہ سوال بنتا ہے کہ یا تو چوہا گھر کا تھا یا خاندانی، روایت کے مطابق پھر جھوٹ بول رہی ہیں۔ ویسے ’’شریف‘‘ چوہے لگتے ہیں جو کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہی۔