وزیراعظم کے مشیر برائے سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذولفقار بخاری کی اے پی پی سے گفتگو

99
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری
نجی شعبہ کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے ، سید ذوالفقار بخاری

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے سمندرپارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل سید ذولفقار بخاری نے کہاہے کہ چین کی دوکمپنیوں نے پاکستان میں ہاوسنگ اورمینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 2 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کیلئے اظہار دلچسپی کا مکتوب جاری جاری کردیاہے۔اتوار کو یہاں سے پی پی سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ چین کی دوکمپنیوں ایکس ای ایم گی اورایچ ایس ایس گروپ نے پاکستان میں ہاوسنگ اورمینوفیکچرنگ کے شعبوں میں 2 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری کیلئے اپنی دلچپسی کا اظہارکردیا ہے اوراس ضمن میں اظہاررضامندی کا مکتوب بھی جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں سرمایہ کاردوست پالیسیوں پر اعتماد کرنا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ قبل ازیں دونوں چینی کمپنیوں کے وفود نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبہ سے پیداہونے والے مواقع سے استفادہ کرنے کے ضمن میں سرمایہ کاری کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے۔