اسلام آباد۔17مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت و کھیل عون چوہدری نے منگل کو پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی ڈی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر آفتاب الرحمن نے عون چوہدری کا استقبال کیا اور ادارہ میں جاری اصلاحات اور سیاحت کو پروموٹ کرنے سے متعلق جاری پراجیکٹس کے حوالہ سے انہیں بریف کیا۔
ایم ڈی پی ٹی ڈی سی نے مقامی اور بیرونی سیاحوں کیلئے ٹورازم سے متعلق مشیر کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر مشیر برائے سیاحت عون چوہدری نے پی ٹی ڈی سی کے پراجیکٹس کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ سیاحوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔