وزیراعظم کے مشیر برائے سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے مستقل سیکرٹری کی ملاقات

73
APP01-08 ISLAMABAD: March 08 - Adviser to Prime Minister on Finance, Dr. Miftah Ismail in a meeting with Matthew Rycroft , Permanent Secretary at Department for International Development (DFID) UK. APP

اسلام آباد ۔ 8 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارہ ڈی ایف آئی ڈی کے مستقل سیکرٹری میتھیو ری کرافٹ نے ملاقات کی۔ پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم کے مشیر نے انہیں ملک کی موجودہ معاشی صورتحال اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے حاصل کردہ معاشی کامیابیوں کو برقرار رکھنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کے شعبہ میں بڑی اصلاحات متعارف کرائی ہیں جن کے نتیجے میں ملک میں میکرو اکنامک استحکام آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار مالیاتی انتظام کی پالیسی جاری رکھے گی اور مالیاتی خسارے کو قابو میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی نمو تسلسل کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور توقع ہے کہ مالیاتی اور نمو کے اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔