
اسلام آباد ۔ 14 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار ٹیکسٹائل، کامرس اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ملک کی معاشی ترقی کے لئے ای کامرس اور جدید ڈیجیٹل سسٹم اہمیت کا حامل ہے، ای کامرس روزگار کے مواقع بڑھانے اور قومی آمدنی میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہے۔ بدھ کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں لفٹ پاکستان کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ کامرس کی وزارت ای کامرس سے متعلق لائحہ عمل بنا رہی ہے جس کے تحت آن لائن کاروبار میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی سے متعلق سرگرمیوں کا آغاز اہیمت کا حامل ہے، ای کامرس روزگار کے مواقع بڑھانے اور قومی آمدنی میں اضافہ کا اہم ذریعہ ہے۔