28.8 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد کا ایوان بالا...

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد کا ایوان بالا میں جواب

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و پیداوار عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ فائلرز اور نان فائلرز کے معاملے کی وجہ سے سوزوکی گاڑیوں کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے، کمپنیوں کے پاس گاڑیاں موجود ہیں اور ان کی بکنگ کرانے والوں کے لئے گاڑی کی بروقت فراہمی میں کوئی مسئلہ نہیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر جاوید عباسی، اعظم سواتی اور دیگر ارکان کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نئی گاڑی کے لئے بکنگ کرانے والے افراد ڈیلرز کے لئے مینوفیکچررز کو پانچ لاکھ روپے کی پیشگی ادائیگی کرتے ہیں اور اگر 60 دن میں ان کو گاڑی نہیں دی جاتی تو اس پر مینوفیکچررز کو انٹرسٹ ادا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مارکیٹ کی صورتحال ڈاﺅن ہے، فائلر اور نان فائلرز کے معاملے کی وجہ سے گاڑیوں کی سپلائی اور طلب کا مسئلہ ہے اور گاڑیوں کی طلب کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوزوکی مینوفیکچررز کے مطابق سوزوکی گاڑیوں کی پیداوار میں40 فیصد تک کمی ہوئی ہے، ٹویوٹا اور سوزوکی کمپنیوں کے پاس گاڑیاں اس وقت موجود ہیں اور ان کی بروقت فراہمی کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، نان فائلرز چونکہ نئی گاڑیاں نہیں خرید سکتے اس لئے مارکیٹ میں مندی کی کیفیت ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=127078

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں