اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، بدعنوانی سے ناانصافی اور بداعتمادی پھیلتی ہے جس سے میرٹ، شفافیت اور احتساب کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل لائبریری میں نیب کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ …
وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان کا سیمینار سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر ظفر اﷲ خان نے کہا ہے کہ بدعنوانی سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، بدعنوانی سے ناانصافی اور بداعتمادی پھیلتی ہے جس سے میرٹ، شفافیت اور احتساب کا عمل متاثر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیشنل لائبریری میں نیب کے زیر اہتمام ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح نے پاکستان کی آئین ساز اسمبلی میں خطاب کے دوران بدعنوانی کو زہر قرار دیا جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔








