وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن عرفان صدیقی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جامع تھا ، صدارتی خطاب حکومت کیلئے پالیسی سازی کے عمل میں معاون ثابت ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے …

اسلام آباد ۔ یکم جون(اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کا خطاب جامع تھا ، صدارتی خطاب حکومت کیلئے پالیسی سازی کے عمل میں معاون ثابت ہوگا۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں تمام معاملات پر رہنمائی کی ،انہوں نے اصلاحات و قومی یکجہتی کی بات کی جبکہ حکومت کو نصیحت کی اور اپوزیشن سے بھی کہا ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کے لئے کام کریں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ صدر مملکت کا خطاب حکومت کی پالیسی سازی کے لئے معاون ثابت ہو گا۔

Leave a Reply