وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کی یوگنڈا کے نائب صدر ایڈورڈ سکینڈی سے ملاقات میں گفتگو

203
APP58-19 KAMPALA: August 19 - Edward Ssekandi, Vice President of Republic of Uganda welcoming Irfan Siddiqui, Advisor to the Prime Minister on National History and Literary Heritage on arrival at his office. APP

کمپالا ۔ 19 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوگنڈا کے اچھے باہمی تعلقات کا دائرہ اچھے معاشی اور تجارتی تعلقات تک بھی پھیلانے کی ضرورت ہے۔وہ یوگنڈا کے نائب صدر ایڈورڈ سکینڈی سے گفتگوکررہے تھے جن سے انہوں نے اپنے دورہ یوگنڈا کے دوران یہاں ملاقات کی اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ اقوام متحدہ، دولت مشترکہ، اسلامی کانفرنس تنظیم اور دیگر تمام عالمی اداروںمیں مختلف امور پر یوگنڈا اور پاکستان کا موقف ایک رہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی مفاہمت پائی جاتی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہاکہ دونوں ممالک سلامتی کے شعبے کو فروغ دینے پر بھی غور کرسکتے ہیں۔ انہوں نے یوگنڈا کے نائب صدر تک پاکستانی قیادت کی خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ یوگنڈا کے نائب صدر نے عرفان صدیقی کا آمد پر گرمجوشی سے استقبال کیا اوران کے دورے پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان سے دوستانہ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔