وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو

پانامہ پیپرز کی آڑ میں الزام تراشی کرنے والوں کا رویہ قومی ترقی سے متصادم ہے‘ بلاوجہ اور بے بنیاد الزام لگانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دست و بازو کے نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہیں وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے …

پانامہ پیپرز کی آڑ میں الزام تراشی کرنے والوں کا رویہ قومی ترقی سے متصادم ہے‘ بلاوجہ اور بے بنیاد الزام لگانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دست و بازو کے نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہیں
وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی کی پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پانامہ پیپرز کی آڑ میں الزام تراشی کرنے والوں کا رویہ قومی ترقی سے متصادم ہے‘ بلاوجہ اور بے بنیاد الزام لگانے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کے دست و بازو کے نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام ” چوتھا ستون“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کی ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا، چند بیرونی عناصر پاکستان میں ترقی و خوشحالی کو نہیں دیکھنا چاہتے‘ یہی وجہ ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply