اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ عرفان صدیقی نے ماہنامہ اردو ڈائجسٹ کے ایڈیٹر انچیف الطاف حسن قریشی کے بھائی افروغ حسن قریشی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پےر کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے علم و ادب کے فروغ میں مرحوم کے شاندار کردار کوسراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیںاپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔