وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کا سیمینار سے خطاب

227

اسلام آباد ۔ 20 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر بین الاقوامی برادری نے پراسرار اور مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے ‘ مسئلہ کشمیر ایک تاریخی غلطی ہے جسے دنیا اچھے وقت میں حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ وہ منگل کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز ریسرچ اینڈ انیلیسز کے زیر اہتمام کشمیر کے حوالے سے منعقدہ سیمینار کے افتتاحی سیشن سے خطاب کر رہے تھے ۔نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے خطبہ استقبا لیہ میں سیمینار کے اغراض و مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ایک عالمی مسئلہ ہے جس کا پرامن اور پائیدار حل وقت کی اہم ضرورت ہے مظلوم کشمریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہوگئی ہے مظلوم کشمریوں کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا کشمیر ی عوام کی قربانیاں ایک روشن مثال کی مانند ہیں اور انکے ثمرات کی بدولت ہی آج مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہوا ہے