وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

92
سوشل میڈیا کمپنی کی رجسٹریشن ضروری ہے،رجسٹریشن کا طریقہ کار اور فارم موجود ہیں، مشیر برائے پارلیمانی امور

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ معمولی علامات ظاہر ہونے پر انہوں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور دوسروں سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ وہ گھر سے ہی اپنی سرکاری ذمہ داریاں ادا کریں گے۔